ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / منگلورو : عشق میں ناکامی - لڑکی نے کر لی خود کشی 

منگلورو : عشق میں ناکامی - لڑکی نے کر لی خود کشی 

Sat, 04 Dec 2021 20:18:43    S.O. News Service

منگلورو،4؍ دسمبر (ایس او نیوز) آکاش بھون میں ایک نوجوان لڑکی نے پھانسی کا پھندا لگا کر خود کشی کرلی ۔ جس کی شناخت شیفالی (22 سال) کے طور پر کی گئی ہے ۔

بتایا جاتا ہے کہ شیفالی ایک بیوٹی پارلر میں کام کرتی تھی ۔ 3 دسمبر کو وہ کام سے واپس لوٹی اور سیدھے اپنے کمرے میں چلی گئی ۔ پھر وہاں سیلنگ پنکھے سے پھندا لگا کر اس سے لٹک گئی ۔

شبہ کیا جا رہا ہے کہ عشق میں ناکامی سے دل برداشتہ ہوکر شیفالی نے اس طرح کا انتہائی اقدام کیا ہوگا ۔ واردات کی اطلاع ملنے پر کاوور پولیس کے افسران اور عملہ نے جائے وقوع پر پہنچ کر معائنہ اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیجا ۔ اس ضمن میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی گئی ہے ۔


Share: